یوکرین بحران سے شیئر بازار میں گراوٹ

0

ممبئی:روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتے بحران کی وجہ سے عالمی بازار میں ہورہی گراوٹ کا اثر آج گھریلو بازار پر بھی بنا رہا، جس سے شیئر بازار میں گراوٹ درج کی گئی۔ بی ایس ای کا 30شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 382.91پوائنٹ گر کر 57300.68پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 114.45پوائنٹ گرکر 17092.20پوائنٹ پر رہا۔بی ایس ای میں شامل گروپوں میں سے پاور 0.23فیصد اور یوٹلیٹی 0.09فیصد کی بڑھت کو چھوڑکر باقی سبھی گروپ گراوٹ میں رہے۔اس میں ریالٹی میں سب سے زیادہ 3.01فیصد اور آٹو میں سب سے کم 0.25فیصد کی گراوٹ رہی۔بی ایس ای میں کل 3442کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جس میں سے 2667 گراوٹ میں اور 689بڑھت میں رہی، جبکہ 86میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔عالمی سطح پر چوطرفہ گراوٹ کا رخ بنا رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای0.15فیصد،جرمنی کا ڈیکس 0.74فیصد،جرمنی کا نکئی 1.71فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.96فیصد گر گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS