برطانیہ کا 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کو فائزر ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ

0
BBC

لندن: (یو این آئی) عالمی وبا کورونا سے حفاظت کے لئے برطانیہ نوجوانوں کو کورونا سے بچانے کے لیے 16 اور 17 سال کے افراد کو فائزر ویکسین فراہم کرے گا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ویکسینیشن کے مشیروں نے رائے دی ہے کہ 16 سے 17 سال کے افراد کو بھی فائزر ویکیسین لگوانی چاہیے۔
ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں برطانیہ کی مشترکہ کمیٹی (JCVI) نے کہا کہ وہ نوجوان گروپوں میں بیماری کے پھیلاؤ میں ہونے والی ہلکی تبدیلیوں، اور دستیاب تازہ ترین حفاظتی اعداد و شمار کے حوالے سے گزشتہ ماہ دی گئی ابتدائی مشورے کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔کمیٹی نے کہا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار پر غور کرنے کے بعد ہم مشورہ دیتے ہیں کہ صحت مند 16 سے 17 سال کے بچوں کو فائزر-بائیو ٹیک کی پہلی خوراک دی جانی چاہیے تاہم دوسری ویکسین کی خوراک کب پیش کی جائے اس کے بارے میں مشورہ بعد میں دیا جائے گا۔
کمیٹی کے مطابق توقع کرتے ہیں کہ ویکسین کی ایک خوراک شدید بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے سے حفاظت فراہم کرے گی۔مشترکہ کمیٹی نے پچھلی تجویز کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو صحت کے مخصوص حالات کے ساتھ ویکسین بھی لگانی چاہیے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS