پاکستانی بلے باز نے میچ کے دوران افغان کھلاڑی پر اٹھایا ہاتھ، میچ کے بعد اسٹیڈیم بنا پانی پت کا میدان

0

دانش رحمنٰ
نئی دہلی :بدھ کے روز دبئی میں پاکستان اور افغانستان کا میچ ایک دلچسپت موڑ پر ختم ہوا۔ اس دوران جہاں کھلاڑی میدان پر مقابلہ کرتے ہوئے نظر آئے ۔ وہیں میدان کے باہر الگ ہی نظارہ دیکھنے کو ملا۔ شعیب اختر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ انہوں اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا، دیکھیں افغان فینس کیا کررہے ہیں یہ ایسا واقعہ ہے جو پہلے بھی کئی بار کرچکے ہیں۔ یہ ایک کھیل ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس کو نیک جذبات کے ساتھ ہی کھیلیں @ShafiqStanikzai آپ کی عوام اور آپ کے کھلاڑیاں کو بھی کچھ سیکھنا ہے ۔ اگر وہ کھیل میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ وہیں فینس کے بیچ ٹکرائو کے کے دوران پاکستانی کرکٹ شائقین خود کو بچاتے ہوئے نظر آئے۔ لیکن جو بھی پاکستانی سامنے آرہے تھے
ASIA CUP: पाकिस्तानी बल्लेबाज ने मैच के दौरान अफगान खिलाड़ी पर उठाया हाथ, उधर, मैच के बाद जंग का मैदान बना स्टेडियम
وہ افغانیوں کے غصے کا شکار ہوتے نظر آئے۔ اس دوران افغانستانی کرکٹ فینس نے جم کر توڑ پھوڑ کی چونکہ اس ٹینشن کی شروعات ہندوستان افغانستان میچ کے دوران ہوگئی تھی۔ ایشیا کپ 2022کے سپر 4 کے چوتھے مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے 11 ستمبر 2022کو ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا کے ساتھ اپنی پوزیشن پکی کرلی ہے۔ چونکہ فائنل سے پہلے 7ستمبر 2022کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کھیل کم اور میدان جنگ زیادہ نظر آنے لگا۔ افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لئے 130رن کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی ٹیم 18اوور


میں 7 وکٹ کھوکر 109ہی رن بنا پائی۔ اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ بہت ہی شرمناک کردینے والا ماحول تھا۔
پاکستان کو آخری 2آور میں جیت کے لئے 21 رن چاہئے تھے۔ پاکستان کی جیت کی کم کافی کم ہوگی تھی۔ 19ویں اوور کی شروعات میں آصف علی اور خرشید شاہ میدان پر جمع ہوئے تھے۔ 19ویں اوور کی دوسری گیند پر افغانستان کے تیز گیندباز فرید احمد نے حارث روف کو بولڈ کردیا اور پانچویں گیند پر آصف علی کو کریم جنت کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرادیا۔
اس بات سے آصف علی خفا ہوگئے اور انہوں نے فرید احمد کو بلے سے مارنے کی کوشش کی۔ صلح صفائی کے بعد آصف علی پویلین لوٹ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل آصف علی کی فرید احمد پر بیٹ اٹھانے والی تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہونے لگی۔
دوسری جانب میچ کے بعد دونوں ملکوں کے فینس نے اسٹیڈیم میں جم


کر بوال کیا۔ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے پر لاتوں اور گُھون٘سوں بارش کرتے ہوئے نظر آئے یہ معاملہ اور بھی آگے تک گیا ۔ کرسیوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ پاکستان اور افغانستان کے بیچ ہوئے اس سنسی خیز میچ کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیو بھی وائرل ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے میچ ختم ہوتے ہی کرکٹ کا میدان آکھاڑے میں تبدیل ہوگیا۔ افغانستان کے ہارتے ہی افغانستان کے فینس خفا ہوگئے ۔انہوں نے پویلین میں لگی کرسیاں اکھاڑ اکھاڑ کر پھیکنا شروع کردیا۔ افغانستان کے فینس پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فیسن کو اسٹیڈیم میں ہی پیٹتے ہوئے نظرآئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS