یو جی سی نے اسکالر شپ کی رقم میں کیا اضافہ

0

نئی دہلی:یونیورسٹی گرانٹ کمیشن(یو جی سی) نے وضائف کی رقم میں اضافہ کردیا ہے۔ یو جی سی کے ذریعہ دی جانے والی جونیئر ریسرچ فیلوشپ (جے آر ایف) اور سینئر ریسرچ فیلو شپ (ایس آر ایف) کی رقم میں اضافے کے مہینوں بعد کمیشن نے اب ایس سی ، او بی سی اور اقلیتوں کو دی جانے والی اسکالر شپ میں اضافہ کردیا ہے۔
7نومبر کو وزارت برائے سماجی انصاف اور وزارت اقلیتی نے نوٹس جاری کیاتھا، جس کے مطابق تین فیلوشپ کی رقم بڑھائی گئی ہے۔ ان اسکالر شپ میں ’نیشنل فیلوشپ فار ایس سی(این ایف ایس سی )، او بی سی کے لیے نیشنل فیلوشپ (این ایف او بی سی) اور مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ (ایم اے این ایف ) شامل ہے۔
جے آر ایف کے لیے اسکالر شپ 25 ہزار سے بڑھا کر 31 ہزار ماہانہ دو سالوں کے لیے کردی گئی ہے۔اور ایس آر ایف کے لیے 28 ہزار سے بڑھا کر 31ہزار روپے ماہانہ کردی گئی ہے۔
جب کہ ایچ آر اے 8،16اور 24 فیصد ترمیم شدہ شرح کے حساب سے دیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS