جموں: (یو این ائی) جموں وکشمیر کے ضلع اُدھم پور میں9مارچ کو ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں مبینہ طور ملوث جنگجو کو پولیس نے حراست میں لیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے حملے کو انجام دینے والے ایک کلیدی ملزم کو حراست میں لے کر اُس سے پوچھ تاچھ شروع کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی دھماکے کے بعد ملی ٹینٹ گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا لیکن پولیس کی انتھک کوشش کے بعد اُس سے گرفتار کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا تاہم ہفتے کے روز پولیس نے دعویٰ کیا کہ کلیدی ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 9مارچ کو اُدھم پور کے سلاتھیہ چو ک میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 14دیگر زخمی ہوئے تھے۔
اُدھم بلاسٹ : پولیس کلیدی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS