ںئی دہلی:شیوسینا لیڈر ادھوٹھاکرے مہاراشٹر کے 18ویں وزیراعلیٰ ہونے جارہے ییں۔ ان کی حلف برداری ممبئی کے شیواجی پارک میں ہونے جارہی ہے ۔ بی جے پی سے الگ ہونے کے بعد شیوسینا نے کانگریس این سی پی کے ساتھ مل کر ایک نیا اتحاد بنالیا ہے ۔ اور اب شیوسینا، این سی پی اور کانگریس اتحاد کی حکومت بننے جارہی ہے۔
ممبی کے شیواجی پارک میں حلف برداری کا پرگرام منعقد ہونے جارہا ہے ۔اس پروگرام میں اہم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ جس میں کانگریس کے سبھی وزرائے اعلیٰ کی شرکت متوقع ہے جب کہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی شرکت پر فی الحال تذبذب برقرار ہے۔
ادھے ٹھاکرے کی حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ،دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند گجیروال، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ،این کے اسٹیلن، کمل ناتھ ،بھوپیش بھگیل،راج ٹھاکرے ،اشوک گہلوت،کیپنٹ امرندر سنگھ ،اکھلیش یادو،چندر بابو نائڈو،اجیت پوار،شرد پوار، سپریا سولے وغیرہ شرکت کریں گی۔
ادھے ٹھاکرے کی حلف برداری تقریب میں کانگریس کے سبھی وزرائے اعلیٰ کی شرکت متوقع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS