امریکہ مغربی ایشیاء سے اپنا اینٹی میزائل سسٹم تعداد کم کررہا ہے

0
image:wsj.com

واشنگٹن : (اسپوتنک) امریکہ مشرق وسطی میں اپنے اینٹی میزائل سسٹم کی تعداد کو کم کررہا ہے کیونکہ امریکہ چین اور روس پر اپنی توجہ مرکوز کر رہا ہے ۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ اخبار نے بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع کویت ، عراق ، سعودی عرب اور اردن سے تقریباََ آٹھ پیٹریاٹ اینٹی میزائل بیٹری واپس لے رہا ہے۔ ساتھ ہی ایک ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم کو بھی ہٹا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ مغربی ایشیاء خطے میں تعینات جیٹ فائٹر اسکواڈرن کو بھی کم کررہا ہے۔ امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان 2 جون کو فون پر بات چیت کے بعد امریکہ یہ کارروائی کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS