نئی دہلی (ایس این بی) : باہری شمالی ضلع کے بوانہ انڈسٹریل ایریا میں بدھ کی صبح زہریلی سیوریج گیس کے سبب دم گھٹنے سے 2 نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ان کی
شناخت عبدالسلام (18) اور ٹیمپو ڈرائیور چترنجن چودھری (26) کی شکل میں کی گئی ہیں۔ بدھ کی صبح کو گنگا ٹولی روڈ، بالاجی چوک، سیکٹر-4، ڈی ایس آئی ڈی سی
بوانہ سے اطلاع موصول ہوئی کہ 2لوگ سیور میں پھنس گئے ہیں۔ خبر ملتے ہی پولیس اور محکمۂ فائر بریگیڈ کی 2گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ پولیس کو وہاں موجود
ساحل نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی عبدالسلام کے ساتھ کوڑا چننے کا کام کرتا ہے۔ بدھ کی صبح دونوں یہاں آئے تھے۔ عبدالسلام نے سیور کا ڈھکن کھولا اور کوڑا اٹھانے
کے لیے سیور کے اندر گیا۔ عبدالسلام جب کافی دیر تک باہر نہیں آیا تو ساحل نے شور مچایا۔ اس سے وہاں سے گزر رہا ٹاٹا ایس (چھوٹا ہاتھی) ڈرائیور چترنجن چودھری
رک گیا اور عبدالسلام کو نکالنے کے لیے سیور میں اترگیا لیکن وہ بھی اس میں پھنس گیا اور اس کی بھی موت ہوگئی۔
زہریلی سیوریج گیس کی زد میں آکر 2 نوجوان ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS