غازی آباد کے کالج میں جئے شری رام بولنے سے منع کرنے والی دو معلمہ کو برطرف کر دیا گیا

0
غازی آباد کے کالج میں جئے شری رام بولنے سے منع کرنے والی دو معلمہ کو برطرف کر دیا گیا
غازی آباد کے کالج میں جئے شری رام بولنے سے منع کرنے والی دو معلمہ کو برطرف کر دیا گیا

غازی آباد: اترپردیش کے غازی آباد کے ایک کالج میں جئے شری رام بولنے پر طالب علم کو اسٹیج سے اتارنے والی معلمہ برخواست کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ویڈیو میں ایک طالب علم کو اسٹیج سے صرف اس لیے ہٹا دیا گیا کہ اس نے جئے شری رام کہا تھا۔ اس کے بعد کالج کی دو خواتین

اساتذہ اس طالب علم پر غصے میں آگئیں اور اسے سب کے سامنے ڈانٹ کر اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہندو شدت پسند جماعتوں نے کالج انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور  دونوں معلمہ کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی۔ معاملہ طول پکڑتا دیکھ کر کالج انتظامیہ نے خاتون اساتذہ کو برخواست کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: میچ کے دوران پاکستان زندہ باد بول رہے شخص کو پولیس نے روکا، دیکھیے ویڈیو

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS