جنگ زدہ یوکرین کے شہر ماریوپول میں 2 بم دھماکے، لوگوں میں افراتفری

0

کیف : (یواین آئی) جنگ زدہ یوکرین کے شہر ماریوپول میں دو بم دھماکوں کے بعد افراتفری پھیل گئی اور کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی آواز دوردراز علاقوں میں بھی سنی گئی۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ماریوپول میں 2 لاکھ سے زائد افراد ابھی تک پھنسے ہیں۔ دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو اسی صورت جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔ ملکی سلامتی سے متعلق اصول متعین اور سب کے سامنے ہیں۔ یوکرین روس کی جنگ کے کے حوالے سے ترجمان پنٹاگن نے کہا کہ روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا ممکنہ استعمال تباہ کن ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS