جامعہ نگر لوٹ مار معاملہ میں دو ملزمان گرفتار

0

نئی دہلی،(یو این آئی): دہلی پولیس نے ایک آٹو ڈرائیور سے لوٹ مار کے معاملہ میں دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔جنوب مشرقی دہلی کے ڈپٹی کمشنر پولیس آر پی مینا نے جمعرات کو بتایا کہ ارشد عرف ٹنڈا (29) اور محمد سیف عرف سیف علی خان (27) کو بدھ کو جوگا بائی ایکسٹینشن سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے لوٹا گیا سامان برآمد ہواہے۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے آٹو ڈرائیور کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔
مسٹر مینا نے بتایا کہ 3 ستمبر کو دُلال نامی آٹو ڈرائیور نے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ وہ بٹلہ ہاؤس کے قریب پہلوان چوک پر صبح 4.45 بجے سواری کا انتظار کر رہا تھا ، تب ہی تین نوجوانوں نے اس کا موبائل اور پیسہ لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ نگر کے ایس ایچ او ستیش کی نگرانی میں سب انسپکٹر لیاقت علی خان کی ٹیم نے سی سی ٹی وی فٹیج کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS