نئی دہلی (ایجنسیاں) : ہندوستان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ملک میں حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ ٹوئٹر اکاو¿نٹ اب ہندوستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حالیہ مہینوں میں یہ اس قسم کا دوسرا واقعہ ہے ۔ ٹویٹر ہینڈل تک رسائی کے دوران دیکھا گیا کہ اکاو¿نٹ کو کچھ
قانونی تقاضوں کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کے رہنما خطوط کے مطابق، مائیکرو بلاگنگ سائٹ عدالتی حکم جیسے جائز قانونی مطالبے کے جواب میں ایسی
کارروائی کرتی ہے۔ فی الحال، حکومت ہند کے مطالبہ پر ٹوئٹر نے بلاک کیا ہے ۔حکومت پاکستان کاٹوئٹراکاﺅنٹ ‘@GovtofPakistan’ نام سے
ہے جو اب ہندوستان صارفین کو نظر نہیں آ رہاہے۔اطلاعات کے مطابق حالیہ مہینوں میں یہ اس قسم کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس اکاو¿نٹ کو جولائی کے اوائل میں
بھی روک دیا گیا تھا لیکن اسے دوبارہ فعال کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل، وزارت اطلاعات و نشریات نے ہندوستان کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور امن عامہ
سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر 16 یوٹیوب نیوز چینلوں اور45ویڈیوزکو بلاک کر دیا تھا جن میں 6 پاکستان کے چینل بھی شامل تھے۔جون میں بھی
ہندوستان نے پاکستانی سفارت خانوں کے سرکاری ٹوئٹر اکاو¿نٹس پر اقوام متحدہ، ترکی، ایران اور مصر میں پابندی عائد کی تھی۔واضح رہے کہ ہندوستان میں
پی ایف آئی پر پابندی کے بعد سوشل میڈیا میں کینیڈا میں پاکستان کے سفارت خانے نے اس وقت پی ایف آئی کی حمایت میں بات کہی تھی اور اس کے خلاف
کارروائی کی مخالفت کی تھی۔ جس کے بعد اب ہندوستان میں حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
پاکستان سرکار کا ٹوئٹر اکائونٹ ہندوستان میں بلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS