واشنگٹن: (یو این آئی) امریکہ، برطانیہ اور کناڈا میں صارفین کو ٹوئٹر کی رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔
ویب سائٹ آؤٹیج مانیٹرنگ پورٹل ڈاؤن ڈٹیکٹر نے جمعرات کے روز اس بارے میں معلومات دی۔ پورٹل کے مطابق، صارفین کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ٹویٹر میں مقامی وقت کے مطابق 9.33 بجے سے ہی پریشانی درپیش ہورہی ہے۔
ان شکایات میں سے زیادہ تر (93 فیصد) ویب سائٹ کی فعالیت سے متعلق ہیں، پانچ فیصد صارفین کو اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے میں دشواری سے متعلق اور دو فیصد اینڈرائڈ ایپ کی پریشانی سے متعلق ہے۔ ابھی تک اس پریشانی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS