ٹویٹر کورونا وائرس ٹیکے کے جھوٹے دعووں والے ٹویٹ کو ہٹائے گی

0

واشنگٹن: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کورونا وائرس ٹیکے میں جھوٹی معلومات و اطلاعات اور دعووں کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹائے گی۔
ٹویٹر نے منگل کو ایک بیان میں کہا،’’ٹیکاکاری کے استعمال سے لوگوں کو نقصان پہنچنے  جیسے جھوٹے اور لوگوں میں شبہ پیدا کرنے والے دعوے کرنے والی پوسٹ کو شیئر نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘‘
ٹویٹر نے کہا کہ پابندی کے تحت ایسا مواد جو کورونا وائرس کی فطرت،اسے ٹھیک کرنے کے اقدامات،علاج یا دیگر احتیاط ،سرکاری ہدایات،صحت سے متعلق صلاح سے متلعق روک یا چھوٹ کے اثر اور حفاظت کے سلسلے میں غلط معلومات دیتی ہے یا جس سے لوگ گمراہ ہوسکتے ہیں ،اسے پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے اہم عوامی طبی ساجھے داری کے تعاون سے ہم کووڈ 19 ٹیکوں  کے بارے میں نقصان دہ اور شبہ پیدا کرنے والے ٹویٹ  کی معلومات لی ہے اور ہم اسے جلد ہی ہٹانے والے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS