یمن کی فوج کے ساتھ تصادم  میں 12 حوثی باغی ہلاک

    0

    عدن: یمن کے الحدیدہ میں فوج کے ساتھ  ہوئے تصادم میں حوثی گروپ کے کم از کم 12افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع آرمی آفیسر نے دی ہے۔
    فوجی ذرائع نے بتایا کہ ضلع التحیتا میں حوثی باغی  فوج کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ فوجیوں نے  حوثی باغیوں کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔
    انہوں نے اس تصادم میں 12 حوثی باغیوں کی ہلاکت اور لوگوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی  ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے دوران حوثی سے تعلق رکھنے والی دو گاڑیوں کو  تباہ کردیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS