ترکی، اسرائیل فلسطین تنازعہ والے علاقے میں امداد فراہم کرنے کے لیے تیار

0
ترکی، اسرائیل فلسطین تنازعہ والے علاقے میں امداد فراہم کرنے کے لیے تیار
ترکی، اسرائیل فلسطین تنازعہ والے علاقے میں امداد فراہم کرنے کے لیے تیار

انقرہ: ترک فوج اسرائیل-فلسطین تنازعہ والے علاقے میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے تیار ہے اور صدر رجب طیب اردگان کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ترک فوج صدر کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے تفویض کردہ کام انجام دینے کے لیے تیار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جب حماس کے جنگجو 7 اکتوبر کو شبّات (یہودی تعطیلات) کے دن اسرائیل میں داخل ہوکرحملہ کیا تو سب حیران رہ گئے۔ جدید ترین فوج، ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس اسرائیل کو اس حملے کی خبر تک نہیں ہوئی۔ اس کے بعد اسرائیل کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں حماس کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1100 ہوگئی

 

حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہوا ہے۔ حماس کے حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ بدستور جاری ہے۔ دنیا بھر سے اسرائیلی جنگ میں حصہ لینے کے لیے تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS