ترکی شدید زلزلہ: 18افراد ہلاک،553شہری زخمی

    0

    انقرہ:ترکی کے مغربی صوبہ الذيز میں جمعہ کو آئے 6.5 شدت والے زلزلے کے زوردار جھٹکوں کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18ہوگئی ہےاور تقریباً 553زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ سلیمان سيئلو نے یہ اطلاع دی۔ موصول اطلاع کے مطابق زلزلہ ترکی کے صوبہ الذيز میں جمعہ کی رات کو مقامی وقت کے مطابق 8بج کت 55منٹ پر آیا۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید اور طاقت ور تھے کہ صوبے مالتیا میں بھی محسوس کئےگئے۔ سلیمان نےنامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا،’زلزلے سے ہوئے نقصان کی وجہ سے الذیز میں13 اور مالتیا میں 5افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ 553 افراد کو کسی نہ کسی طبی مدد کےلئے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ قبل ازیں انہوں نے بتایا تھا کہ شروعاتی رپورٹوں کے مطابق زلزلہ کی وجہ سے 4 یا 5 عمارتیں منہدم گئیں اور تقریباً دس عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS