کلکتہ: (یواین آئی) ترنمول کانگریس نومنتخب جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے عہد سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے پریس کانفرنس میں ترنمول کانگریس کو ملک کی دیگر ریاستوں میں توسیع کرنے کا عزم دہراتےہوئے کہا ہے کہ جلد ہی اس کےلئے بلو پرنٹ تیار کیا جائے گا اور میڈیا اہلکاروں سے شیئر کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کی سرپرستی میں ’’ملک دیدی کو چاہتا ہے ‘‘کے نعرے کے ساتھ ہم ملک کی دوسری ریاستیں جائیں گے اور یہ صرف حاضری اور موجودگی درج کرانے کےلئے نہیں ہوگا بلکہ ان ریاستوں میں جیت حاصل کرنے جائیں گے ۔
ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ان کے مقاصد بلند ہیں تاہم انہوں نے شوبھندو ادھیکاری کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ہارنے والے لیڈران ہی نہیں بلکہ بی جے پی کے منتخب ممبران اسمبلی بھی ترنمول کانگریس میں شامل ہونا چاہتے ہیں ۔ممتا بنرجی نے اس کا فیصلہ ورکنگ کمیٹی کو چھوڑ دیا ہے ۔ورکنگ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ انتخابات سے عین قبل ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میںجانے والوں کو کس طریقہ سے پارٹی میں شامل کیا جائے گا۔
ابھیشک بنرجی نے مرکزی حکومت کی ٹیم کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان ریاستوں میں مرکزی ٹیم نہیں بھیجی جاتی ہے جہاں دریائوں میں لاش بہتی ہے۔جہاں سر عام ریپ کردیا جاتا ہے ۔مگر مرکزی ٹیمیں بنگال آرہی ہیں ۔بنگال کے عوام ہی نہیں ملک کے عوام مرکز ی حکومت کی اس سیاست کو سمجھ رہی ہے۔بنگال کے عوام نے ملک کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے۔ملک کے عوام بھی مودی کو رد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ بار سے لاشیں مالدہ آئی ہیں اس کی ذمہ داری کون لے گا ۔
امیت مالویہ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے جنرل سیکریٹری بنانے پر تنقید کی ہے کہ کانگریس اور ترنمول کانگریس میں کوئی فرق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اگر اعتراض ہے تو مرکزمیں بی جے پی کی حکومت ہے وہ قانون لے کر آئےکہ سیاست میں خاندان کا ایک ہی فرد ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کا بیٹا کس بنیاد پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا سربراہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں کئی ایسے لیڈران ہیں جن کا پس منظر سیاسی ہے۔انہیں خود اپنے گھر میں جھانکنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ انتخاب سے قبل نعرہ تھا کہ بنگال اپنی بیٹی کو چاہتا ہے اور اب ہمار نعرہ ہے کہ انڈیا وانٹ دیدی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے صرف 48گھنٹے سیاست میں آئے ہوئے ہے۔ابھی کام کرنے باقی ہیں ۔
شوبھندو ادھیکاری کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہے تو ان سے امید ہے کہ وہ تعمیر گفتگو کریں گے مگر وہ منفی مہم چلارہے ہیں ۔انہوں نے گورنر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ وہ اعلیٰ عہدہ پر فائز ہیں مگر وہ آئینی منصب پر ہیں اس لئے ان سے امید ہے کہ ان کی وفاداری ملک اور ریاست کے تئیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں کوئی دوسرا اور تیسرا نہیں ہے۔صرف ممتا بنرجی ہیں اورہم سب ان کے سپاہی کی طرح کام کررہے ہیں ۔
’’انڈیا وانڈیٹ دیدی ‘‘کے نعرے کے ساتھ ترنمول کانگریس اب ملک کی دوسری ریاستوں میں جائے گی:ابھیشیک بنرجی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS