احمد آباد (ایجنسیاں)گجرات کے چھوٹا ادے پور ضلع میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی بحث کے درمیان احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ ضلع کی قبائلی تنظیموں نے یکساں سول کوڈ کی مخالفت کرتے ہوئے ضلع کے کلکٹر کو میمورنڈم دیا ، جس میں کہا گیا کہ یو سی سی قانون سے قبائلیوں کے حقوق کو نقصان پہنچے گا۔ قبائلی تنظیموں کے احتجاج میں عام آدمی پارٹی کے ریاستی نائب صدر پروفیسرارجن راٹھوا بھی شامل ہوئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کا اشارہ دینے کے بعد چھوٹا ادے پور میں مظاہرے شروع ہو گئے ۔یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے خلاف احتجاج کرتی ہوئیں قبائلی تنظیمیں کلکٹر کے دفتر پہنچیںاور میمورنڈم دیا۔میمورنڈم میں قبائلی تنظیموں کے عہدیداروں نے کہا کہ یو سی سی قانون سے قبائلیوں کے حقوق کو نقصان پہنچے گا۔ یو سی سی قانون نہ بنانے کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ قانون بنایاگیاتو شدید احتجاج کیا جائے گا۔ قبائلی تنظیموں کے ساتھ کلکٹر آفس پہنچے عام آدمی پارٹی گجرات کے نائب صدر پروفیسرارجن راٹھوا نے کہا کہ سماج پارٹی سے پہلے ہے۔ وہ قبائلی سماج کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ چھوٹا ادے پور قبائلی اکثریتی ضلع ہے۔ گجرات میں قبائلیوں کی بڑی آبادی ہے۔ ریاست میں لوک سبھا کی 4 نشستیں اور اسمبلی کی 27 نشستیں قبائلیوں کیلئے مخصوص ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں قبائلی پٹی میں عام آدمی پارٹی کو اچھے ووٹ ملے تھے۔ جہاں عام آدمی پارٹی کے لیڈران قبائلی تنظیموں کی حمایت میں سامنے آئے ہیں، وہیں ضلع کے بی جے پی لیڈروں نے ابھی تک اس معاملے پر اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے، وہ خاموش ہیں۔ چھوٹا ادے پور لوک سبھا اورضلع کی 3 اسمبلی سیٹیں بی جے پی کے پاس ہیں۔ ضلع کے ایک اور سرکردہ قبائلی رہنما، سابق وزیر مملکت برائے ریلوے نارائن راٹھوا کا تعلق بھی چھوٹا ادے پور سے ہے۔ وہ راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ گجرات میں عام آدمی پارٹی کے لیجسلیچرپارٹی لیڈر چترا وساوا کا تعلق بھی قبائلی برادری سے ہے۔
قبائلی تنظیمیں گجرات میں کررہی ہیں یکساں سول کوڈ کی مخالفت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS