لندن: (یواین آئی) برطانوی حکومت نے ہندوستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ بحرین،قطر،متحدہ عرب امارات بھی ریڈ سے’امبر لسٹ‘میں شامل جب کہ پاکستان بدستورریڈ لسٹ میں شامل ہے۔
پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاؤنڈ ہوجائیں گے جب کہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS