کلکتہ میں اگلے ہفتے سے ٹرام سروس شروع ہونے کا امکان

    0

    کلکتہ:کلکتہ میں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ کا ذریعہ صرف بس اورپرائیوٹ بسیں ابھی بھی پوری طرح سڑک پر نہیں اتری ہیں اس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔لوکل ٹرین اورمیٹروٹرین سے متعلق ابھی کچھ نہیں کیا گیا ہے تاکہ مغربی بنگال محکمہ ٹرانسپورٹ نے اگلے ہفتے سے ٹرام سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے پہلے ہی کام شروع کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں با گنج سے ٹالی گنج کے درمیا ن مرام سروس شروع کی جائے گی۔
    ”ٹرام سروس“کلکتہ میں نقل و حمل کا آرام دہ سفر ہے اور بڑی تعداد ٹرام سروس سے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔محکممہ ٹرانسپوٹ کے مطابق اس وقت ٹرام سروس  
    ایکسپلینڈ سے خضر پور،ایکسپلینڈشیام بازار،ہاتھی بگان سے کالج اسٹریٹ اور بالی گنج سے ٹالی گنج تک۔سروس چل رہی ہے 
    لاک ڈاؤن 0.1میں نقل و حمل میں لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔بسوں میں سیٹ سے زاید مسافرو ں کو سوار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔پرائیوٹ بسیں مکمل
    طور پر ابھی سڑک پر نہیں اتری ہیں ان حالات میں ٹرانسپورٹ کارپوریشن ٹرام سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرام کم قیمت میں بہترین سواری سمجھی جاتی ہے۔ٹرام میں بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ٹرام میں بھی سیٹ سے زاید مسافروں کو سوار نہیں کیا جائے گا۔امفان طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ٹرام لائن کے لئے بجلی کے تار گر گئے گئے ہیں۔کئی علاقوں میں مرمت کا کام ابھی باقی ہے۔اس وقت ایک ڈبے کا ہی ٹرام چلایا جائے گا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS