مدرسہ معین الاسلام میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ 23مئی کو

0

نوح؍میوات(ایس این بی) :امسال سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے سفر حج سے متعلق آئندہ 23مئی بروز پیر کوضلع ہیڈ آفس نوح میں واقع بڑا مدرسہ کے نام سے مشہور مدرسہ معین الاسلام میں مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گاجس میں عازمین حج کو سفر حج 2022 سے متعلق تمام جانکاری دی جائے گی۔ یہ اطلاع بذریعہ فون کیمپ کے کوآرڈینیٹر و امام و خطیب جامع مسجد نوح مفتی زاہد حسین نے نمائندہ کو دی۔ انہوں نے بتایا آئندہ 23مئی کومنعقد ہو رہے مذکورہ کیمپ میںعلاقہ کے مقتدر علمائے کرام مولانا شیر محمد امینی گھاسیڑہ ، مفتی زاہد حسین، مولانا محمد خالد اسحاق، مفتی ابراہیم سوڑاکا ، مفتی عمر ریٹھوڑہ و مولانا ظفرالدین قاسمی فروزپورنمک وغیرہ کے ذریعہ عازمین حج سے سفر حج سے متعلق تمام امور پر تفصیل سے بات کریں گے اور حج 2022 سے متعلق تمام قائدہ قانون کو بھی سمجھائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین عازمین حج کے لیے کیمپ میں پردہ کا خاص بندوبست کیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ صبح 9بجے سے دوپہرایک بجے تک چلنے والے مذکورہ کیمپ میں عازمین حج کے لیے مدرسہ انتظامیہ کی طرف سے دوپہر کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ کوآرڈینیٹر مفتی زاہد حسین نے مذکورہ کیمپ میں علاقہ کے عازمین حج سے پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ کیمپ سے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری کے لیے موبائل نمبر 9416456117 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS