مزدور قوانین میں ترمیم پر ملک گیر ہڑتال

0

قومی لاک ڈاون کے درمیان کچھ ریاستوں کی طرف سے مزدور قوانین میں ترمیم کے خلاف دس مرکزی ٹریڈ یونیوں نے جمعہ کے روز  یعنی 22 مئی کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔  اور اس معاملے کو بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے پاس لے جانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ 
ان تنظیموں نے اترپردیش اور مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں میں لیبر قانون کو کمزور کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومتوں کو بے رحم اور مجرمانہ قرار دیا۔
سینٹرل ٹریڈ یونینوں کے مشترکہ پلیٹ فارم (سی ٹی یو) نے 14 مئی 2020 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں لاک ڈاؤن کے دور میں ملک میں محنت کش مزدوروں کے لئے نازک صورتحال کا نوٹس لیا اور چیلنج سے نمٹنے کے لئے متحدہ اقدامات کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS