کورونا وبا سے لداخ میں شعبہ سیاحت کو چھ سو کروڑ روپے کا نقصان

    0

    لیہہ: کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ لداخ یونین ٹریٹری میں بھی شعبہ سیاحت تباہی کے دہانے پر ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے لداخ میں شعبہ سیاحت کو قریب 6 سو کروڑ روپے کا نقصان ہونا طے ہے۔
    ادھر اس شعبے سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اس سال سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے جس سے ہمارا روزگار تباہی کے دہانے پر ہے۔
    متعلقہ محکمے کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ کورونا وبا سے لداخ میں شعبہ سیاحت کو قریب چھ سو کروڑ روپے کا نقصان ہونا طے ہے۔
    انہوں نے کہا: 'ہماری ٹورازم انڈسٹری کو جو سالانہ قریب چھ سو کروڑ روپے کی آمدنی ہوتی تھی اس کا نقصان ہونا طے ہے،یہاں ہمارا ٹورسٹ سیزن بہت ہی مختصر ہوتا ہے جس پر کورونا کے کافی مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں'۔
    سال گذشتہ قریب تین لاکھ بیس ہزار سیاح لداخ آئے تھے جبکہ اس سال اب تک صرف ایک سو سے ڈیڑھ سو تک کے قریب سیاح یہاں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کورونا وبا میں نرمی آنے کے ساتھ ماہ ستمبر اور اکتوبر میں  یہاں سیاحوں کے آنے کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔دریں اثنا شعبہ سیاحت سے جڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے نہ آںے سے ان کا روزگار متاثر ہوا ہے۔
    یہاں سیاح نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے میرا کام متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں سیاحوں کا کافی رش ہوتا تھا لیکن اس سال کورونا کی وجہ سے کہیں کوئی سیاح نظر ہی نہیں آرہا ہے۔
    ایک دکاندار نے کہا کہ یہاں غیر ملکی سیاحوں کی آج کافی بھیڑ ہوتی تھی لیکن اس سال کوئی بھی نظرنہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے ہمارا کاروبار ٹھپ ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS