ٹاپ 10 ہندوستانی فلمیں

0

بات اگر فلم ہالوں میں چلنے والی فلموں کی کی جائے تو 1943 میں ریلیز ہوئی اشوک کمار-ممتاز شانتی کی فلم ’قسمت‘ کلکتہ کے راکسی سنیما میں مسلسل 187 ہفتے تک چلی تھی۔ 32 برس بعد اس کا ریکارڈ 1975 میں ریلیز ہوئی ’شعلے‘ نے توڑا۔ وہ ممبئی کے منروا تھیئٹر میں 286ہفتے تک چلی۔ اس کا ریکارڈ 1995 میں ریلیز ہوئی ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے ممبئی کے ہی مراٹھا مندر میں 1,009 ہفتے تک چل کرتوڑا تھا، البتہ 60 ہالوں میں گولڈن جبلی منانے کا ریکارڈ ’شعلے‘ کے ہی پاس ہے مگر ’قسمت‘، ’شعلے‘ اور ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا شمار سب سے زیادہ کمانے والی ٹاپ 10 ہندوستانی فلموں میں نہیں ہوتا،البتہ ان پر گفتگو کرتے وقت یہ بات نظر انداز نہیں کی جانی چاہیے کہ پہلے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ نہیں ہوتی تھی۔ کمائی کا انحصار فلموں کے زیادہ دنوںتک ہالوں میں چلنے پر ہوتا تھا۔ آج ان کی کمائی کے کئی ذرائع ہیں۔ ہندوستانی فلموں کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔ دیگر زبانوں میں ڈب کرکے یہ فلمیں متعدد ملکوں میں ریلیز کی جاتی ہیں۔ کئی بار اندرون ملک سے زیادہ بیرون ملک میں کماتی ہیں۔ عامر خان کی ’دنگل‘ اور ’سکریٹ سپر اسٹار‘ایسی ہی ہندی فلمیں ہیں۔ ’دنگل‘ ابھی بھی سب سے زیادہ کمانے والی ہندوستانی فلم ہے۔ 2016 میں ریلیز ہوئی یہ فلم 2,024 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی تھی۔ کمائی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر 2017 کی تیلگو-تمل فلم ’باہو بلی 2: دی کن کلوزن‘ ہے۔ پربھاس-انشکا شیٹی کی اس فلم نے 1,810 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس کے ہدایت کار ایس ایس راجا مولی تھے۔ تیسرے نمبرپر سب سے زیادہ کمانے والی تیلگو فلم ’آر آرآر‘ کے ہدایت کار بھی وہی ہیں۔ یہ فلم ابھی تک 1,200 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ جاپان کے ہال میں 100 سے زیادہ دنوں سے دکھائی جا رہی ہے۔ ابھی اس کے بارے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ کتنا اور کمائے گی۔ چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ کمانے والی ہندوستانی فلم ’کے جی ایف: چیپٹر2‘ ہے۔ یہ کنڑ فلم 1,200 کروڑروپے کما چکی ہے۔ ’آر آر آر‘ اور ’کے جی ایف: چیپٹر2‘ 2022 میں ریلیز ہوئی تھیں۔ 2017 میں ریلیز ہوئی ’سکریٹ سپراسٹار‘کمائی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔ وہ 977 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی تھی۔ 2015 میں سلمان خان اور کرینہ کپور خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے 969.06 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ وہ کمائی کے لحاظ سے چھٹی بڑی ہندوستانی فلم ہے۔ ساتویں نمبر پر عامر خان-انشکا شرما کی فلم ’پی کے‘ ہے۔ 2014 کی اس فلم نے 854 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ کمائی کے لحاظ سے آٹھویں نمبر پر رجنی کانت، اکشے کمار، ایمی جیکسن کی فلم ’2.0‘ ہے۔ 2018 میں ریلیز ہوئی اس فلم نے 625–800 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ ’پٹھان‘ سب سے تیزی سے 500 کروڑ سے زیادہ کمانے والی فلم بن چکی ہے اور وہ کمائی کے لحاظ سے نویںنمبر پر آچکی ہے۔ 2023 میں ریلیز ہوئی شاہ رخ خان، دیپکا پادوکون، جان ابراہم کی فلم ’پٹھان‘اب تک 665کروڑ روپے سے زیادہ کما چکی ہے۔ کمائی کے لحاظ سے ہندوستان کی دسویں نمبر پرجو فلم ہے، وہ سلمان خان- انشکا شرما کی ’سلطان‘ ہے۔ 2016میں ریلیز ہوئی اس فلم نے 623.33کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ n

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS