ہندوستان اور عالمی تاریخ میں آج کا دن

0

1703 جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں زلزلے سے 37 ہزار افراد ہلاک ہوئے ۔
1865 مشہور انگریزی ناول نگار، شاعر اور صحافی روڈیارڈ کپلنگ کی بمبئی، مہاراشٹر میں پیدائش۔
1873 نیویارک، امریکہ میں پیمائش اور وزن کے لیے میٹرولوجیکل سوسائٹی کی تشکیل۔
1906 ڈھاکہ میں آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام۔
1919 لندن میں وکالت کے لیے پہلی طالبہ کا داخلہ۔
1922 سوویت یونین (یو ایس ایس آر) کا قیام عمل میں آیا۔
1935 شطرنج کے پہلے ہندوستانی ماسٹر مینوئل آرون کی پیدائش۔
1938 وی کے زوریکن نے الیکٹرانک ٹیلی ویژن سسٹم کو پیٹنٹ کرایا۔
1943 آزادی پسند سبھاش چندر بوس نے پورٹ بلیئر میں ہندوستان کی آزادی کا پرچم لہرایا۔
1947 رومانیہ کے بادشاہ کے استعفیٰ کے ساتھ ہی ملک میں بادشاہت کا خاتمہ ہوا اور جمہوریت قائم ہوئی۔
1949 ہندوستان نے چین کو تسلیم کیا۔
1971 معروف ہندوستانی سائنسدان وکرم سارا بھائی کا انتقال ہوگیا۔
1975ء ہندی شاعر اور غزل گو دشینت کمار کا انتقال ہوا۔
2002 آسٹریلیا نے انگلینڈ سے چوتھا ایشز ٹیسٹ جیتا۔
2006 عراق کے سابق مبینہ آمر صدام حسین کو پھانسی دے دی گئی۔
2007 مرحوم بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر منتخب ہوئے ۔
2012 پاکستان کے بلوچستان میں ایک خودکش حملے میں 19لوگ مارے گئے ۔
2018 ہندوستان کے مشہور فلمساز اور ہدایت کار مرنال سین کا انتقال۔ (یو این آئی)

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS