ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں یکم نومبر کے چند اہم واقعات۔
1765برطانیہ کی نوآبادیات میں سٹیمپ ایکٹ کا نفاذ ہوا۔
1800جان ایڈمز وائٹ ہاؤس میں رہنے والے پہلے امریکی صدر بنے ۔
1903پانامہ کی عوام کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور یہ ملک مکمل طور پر آزاد ہو گیا۔
1946مغربی جرمنی کی ریاست نیدرساکسن کی تشکیل ہوئی۔
1956کرناٹک ریاست کا قیام عمل میں آیا۔
1956زبان کی بنیاد پر ریاست مدھیہ پردیش کا قیام عمل میں آیا۔
1956دارالحکومت دہلی مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا۔
1956ریاست کیرالہ کی تشکیل ہوئی۔
1956ریاست آندھرا پردیش قائم ہوئی۔
1956ریاست حیدرآباد کو انتظامی طور پر ختم کردیا گیا۔
1966ہریانہ کو ریاست کا درجہ ملا
1966چنڈی گڑھ کے مرکزی زیر انتظام علاقے کا قیام عمل میں آیا۔
1973میسور کا نام بدل کر کرناٹک رکھا گیا۔
1984 ہندوستان کی اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ملک میں سکھ مخالف فسادات پھوٹ پڑے ۔
2000 ریاست چھتیس گڑھ کا قیام عمل میں آیا۔
2000یوگوسلاویہ کو آٹھ سال بعد سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کی رکنیت کی منظوری دی۔
2003بغداد کے قریب عراقی گوریلوں کے امریکی ہیلی کاپٹر پر حملے میں 15 فوجی مارے گئے ۔
2004بینیٹ کنگ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے پہلے غیر ملکی کوچ بنے ۔
2005اقوام متحدہ نے دوسری جنگ عظیم کے دوران نازیوں کے حملوں میں ہلاک ہونے والے 60 افراد کی یاد میں 27 جنوری کو عالمی یوم نسل کشی کے طور پر منانے کی تجویز پیش کی۔(یو این آئی)
2006پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوپنگ کیس میں گیند باز شعیب اختر پر دو سال اور محمد آصف پر ایک سال کی پابندی عائد کی۔
2007: سری لنکا کی پارلیمنٹ نے ملک کے نسلی مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کی۔
2008: ریزرو بینک نے وڈودرا کی مالیاتی کمپنی میسرز ایس ڈی ایف سی فائننس لمیٹیڈ کا رجسٹریشن منسوخ کیا۔
2010چین نے دس سالوں میں پہلی مرتبہ مردم شماری کا اعلان کیا۔
(یو این آئی)