تاریخ میںآج کا دن

0

ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 18 اکتوبر کے چند اہم واقعات۔
1898 امریکہ نے اسپین سے پورٹو ریکو کو اپنے قبضے میں لیا۔
1922 برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا قیام عمل میں آیا۔
1944دوسری جنگ عظیم کے دوران سوویت یونین نے نازی جرمنی سے چیکوسلواکیہ کی آزادی کے لیے لڑائی شروع کی۔
1972بنگلور میں پہلے کثیر مقصدی ہیلی کاپٹر ایس اے ۔ 315 کا بنگلور میں تجربہ کیا گیا۔
1980پہلی ہمالیہ کار ریلی کو بمبئی (ممبئی) کے بریبورن اسٹیڈیم سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔
1985پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے باوجود جنوبی افریقہ کی حکومت نے سیاہ فام شاعر بنجامن مولوئس کو پھانسی دی۔
1991جنوب مغربی ایشیا اور جنوب مشرقی یورپ کے ساحل پر واقع آذربائیجان نے سوویت یونین سے آزادی کا اعلان کیا۔
1995ناوابستہ ممالک کی گیارہویں سربراہی کانفرنس کارٹیجینا میں شروع ہوئی۔
1998ہندوستان اور پاکستان جوہری خطرات کو روکنے پر متفق ہوئے ۔
2000سری لنکا میں پہلی بار حزب اختلاف کی رکن انورا بندرانائیکے کو پارلیمنٹ کا اسپیکر بنانے پر اتفاق ہوا۔
2004چندن کی لکڑی کا بدنام سمگلر ویرپن مارا گیا۔
2004۔ ۔ میانمار کے وزیر اعظم خن نیونٹ کو بدعنوانی کے الزام میں معزول کر کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ۔
2005پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے لائن آف کنٹرول کو زلزلے کے امدادی کاموں کے لیے کھولنے کی تجویز دی۔
2007آٹھ سال بعد بے نظیر بھٹو اپنے وطن پاکستان واپس آئیں۔
2008اتر پردیش کی وزیر اعلی مایاوتی نے رائے بریلی میں ریل کوچ فیکٹری کے لیے 189.25 کروڑ ایکڑ اراضی وزارت ریلوے کو واپس کی۔
1950 ہندی فلموں کے مشہور اداکار اوم پوری کی پیدائش ہوئی۔
1925 ؎ اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن دت تیواری کی پیدائش ہوئی۔ (یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS