حکومت چاہتی ہے کووڈ ٹیسٹ میں ہیرا پھیری، سیمپل لینے سے روک رہی thyrocare ایم ڈی کا الزام

0

حکومت چاہتی ہے کووڈ ٹیسٹ میں ہیرا پھیری، سیمپل لینے سے روک رہی thyrocare ایم ڈی کا الزام 
نئی دہلی :ملک کی سب سے بڑے نجی ٹیسٹنگ لیب میں سے ایک تھائی روکیئر کے منیجر ڈائرکٹر اے ویلو مونی نے کورونا وائرس ٹیسٹنگ میں ہیر پھیر کا خلاصہ کیا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کچھ ضلعوں میں حکومت کے افسر کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے عمل کو سیدھے طور پر کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔تاکہ وہ اپنے ضلع کی بہتر تصویر پیش کرسکیں۔
ویلومنی نے بتایا کہ ٹسٹنگ کو اب سبھی کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ پر حکومت ضلع کے لیول پر پرائیویٹ سینٹر کو کنٹرول کررہی ہے ۔ اب یہ پہلے سے بھی زیادہ ہورہا ہے۔ ہمیں الگ الگ ریاستوں کے کئی ضلعوں میں نمونے نہیں اٹھانے کے لے کہا جارہا ہے اور دعوی کیا جارہے کہ ہم جھوٹے پازٹیو کیس رپورٹ کررہے ہیں۔
بتا دے کہ تھائی روکیئر ملک کی پانچ سب سے بڑی ٹیسٹنگ سینٹر میں سے ایک ہے ۔ اس لیب کی اکائیایں مہاررشٹر،کرناٹک،تامل ناڈو ،بہار،مغربی بنگال ،جموں کشمیر ،جھارکھنڈ ،اترپردیش ،دہلی اور اترا کھنڈ کورونا مریضوں کے سیمپلس اکٹھا کرنے میں جٹی ہے۔
ویلومنی نے بتایا کہ ہر روز کم سے کم 100ضلعوں میں دو ہزار سمیپل کم کر دے جاتے ہیں اس کے پیچھے منشا یہ ہے کہ کچھ ضلع اپنے یہاں زیادہ پازیٹو نہیں دکھانا چاہتے ہیں۔ وہ اپنا اسکور کارڈ بہتر رکھنا چاہتے ہیں ۔ ویلومنی نے کہا کہ تھائی روکیئر جن ضلعوں سے سیمپل اکھٹا کرتا ہے ۔ ان میں سے 30فیصدی میں لیبس کو یہ پریشانی آرہی ہے۔چونکہ انہیں ان ضلعوں کا نام لینے سے انکار کردیا ہے ان کے اسٹاف کو عارضی طور پر ٹیسٹنگ محدود کرنے کے لئے کہا گیا ۔
دوسری طرف ٹیسٹنگ لیب چین میٹرو پولس ہلتھ کیئر کی ایم ڈی امیرا شاہ نے وبا کے بڑھنے کے دوران ٹیسٹنگ بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوںنے کہاکہ جتنا ہم ٹیسٹنگ کریں گے۔ اتنا ہی کورونا پازیٹو لوگوں کا خیال رکھ سکیں گے اور کنٹریکٹ ٹیسٹنگ تیز  کر سکیں گے ۔ اس سے ہم کورونا کی اگلی لہر کو روک سکیں۔ جس کے اگتوبر سے دسمبر کے بیچ آنے کی امید ہے ۔
ایک دوسری ٹسٹنگ لیب کے افسر نے نام نہیں ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ وہ بھی ٹیسٹنگ میں ویلومنی کی جانب سے اٹھائے گے مدوں پر پریشانی کا سامنا کرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر اور گجرات کے کچھ حصے اس طرح کی کوشش میں جٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ ہر جگہ ہوتا نہیں دیکھ رہے ہیں بلکہ کچھ گنی چنی جگہ یہ ہورہا ہے ۔ اس وجہ سے ان کی لیب اپنی پوری قوت کے ساتھ ٹسٹنگ میں شامل نہیں ہوپارہی ہے ۔
بشکریہ :jansatta

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS