نئی دہلی:ایگریکلچر اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(اے پی ای ڈی اے )نے ملک میں موجودہ 51 منظور شدہ تجربہ گاہوں میں 135 مزید تجربہ گاہوں کا اضافہ کردیاہے۔ اس اقدام سے ملک میں 186 تجربہ گاہوں کو اے پی ڈی اے کی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔ برآمدات کرنے والی مہاراشٹر ،گجرات ،آندھراپردیش ، تلنگانہ ، تمل ناڈو اور کرناٹک میں ان تجرہ گاہوں کی تعداد نسبتاً زیادہ ہے جن میں مہاراشٹر میں 35، گجرات میں 23 ،آندھراپردیش و تلنگانہ میں 10 ، تمل ناڈو میں 23 اور کرناٹک میں 17 تجربہ گاہیں(لیبوریٹریز)شامل ہیں۔واضح ہو کہ برآمدات کی جانے والی زرعی مصنوعات کی جانچ کی ضرورت اپنے آپ میں انتہائی اہم اہمیت کی حامل ہے۔
این اے بی ایل سے منظور شدہ لیبوریٹریوں کو اے پی ای ڈی اے کی منظوری دے دی جائے گی اور انہیں اے پی ای ڈی اے کی منظور شدہ تجربہ گاہوں کےنیٹ ورک سے جوڑ دیا جائے گا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Karnataka & Tamil Nadu
- Opinion & Editorial
- Politics
ملک بھر میں اے پی ای ڈی اے نے جانچ کیلئے 186 تجربہ گاہیں قائم کیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS