الور: (یو این آئی) راجستھان میں الور کے صدر تھانہ علاقہ کے جاجور کے باس گاؤں میں کنویں سے ایک شخص کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔موصولہ اطلاع کے مطابق متوفی کی شناخت پنٹو پرجاپت ساکن بنجاری تھانہ راج گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔
گاؤں والوں کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کی ٹیم کو اطلاع کر کے لاش کو کنویں سے باہر نکالا۔جس کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کنویں سے لاش کو تقریباً 3 گھنٹے کی محنت کے بعد باہر نکالا گیا اور لاش کو راجیو گاندھی جنرل اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS