بانڈی پورہ میں وولر جھیل میں تین نوجوان ڈوب گئے

0

سری نگر: (یو این آئی) شمالی ضلع بانڈی پورہ کے لہر وال پورہ گاوں میں جمعے کے روز تین لڑکے ندی میں ڈوب گئے تاہم دو کو بچالیا گیا جبکہ ایک غرقاب ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق بانڈی پورہ کے لہروال پورہ گاوں میں مظفر احمد سمیت تین لڑکے اپنے مویشیوں کو وولر جھیل کے کنارے ایک ندی کے اوپر سے پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران تینوں لڑکے پانی میں ڈوب گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ دو لڑکوں کو زندہ بچایا گیا تاہم تیسرا لڑکا ڈوب گیا۔اُن کے مطابق پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو پانی سے باز یاب کیا گیا۔ متوفی کی شناخت مظفر احمد کے بطور ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS