دہلی: روہنی جیل میں 15قیدی کورونا سے متاثر

0

نئی دہلی: دہلی کے روہنی جیل میں کورونا انفیکشن کے معاملے بڑھنا شروع ہو گئے ہیں گزشتہ دنوں جیل میں ایک قیدی کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد آج مزید 19 قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 15 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ دہلی کے ڈی جی (جیل) سندیپ گویل نے اس سلسلے میں میڈیا کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا متاثر قیدیوں کے ساتھ بیرک میں بند 19 مزید قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جن میں سے 15 کی رپورٹ مثبت برآمد ہوئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS