اوریا میں محاجز مزدوروں کی ہلاکت پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹھرایا ذمہ دار

0

اترپردیش کے وزیرا علی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے ایک دن قبل ہی مہاجر مزدوروں کے ٹرک سے سفر پر مکمل پابندی کے اعلان کے بعد آج اوریا سڑک حادثے میں 24 مزدوروں کی موت نے ریاست میں سیاہی ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے
اترپردیش میں بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے 24 مہاجر مزدوروں کی ہلاکت کو ایک "قتل" قرار دیا ، جبکہ بی ایس پی نے ریاستی حکومت سے اپنے گھروں کو لوٹ رہے مہاجر مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کو کہا ہے۔ 
 اتر پردیش کانگریس نے ریاستی حکومت پر مہاجر مزدوروں کی حالت زار کے بارے میں غیر سنجیدہ ہونے کا الزام عائد کیا اور اس واقعے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے استعفی کا مطالبہ کیا۔
 سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مہاجر مزدوروں کی اموات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لئے دعا کی۔
بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر واپس لوٹ رہے مہاجر مزدوروں کی حفاظت سے متعلق ہدایت پر عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے مرکز اور مختلف ریاستوں میں برسر اقتدار جماعتوں سے کہا کہ وہ بحران کی اس گھڑی میں چھوٹی سیاست سے اوپر اٹھ کھڑے ہوں اور مہاجر مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
ریاستی کانگریس کے سربراہ نے کہا 'حادثہ بہت افسوس ناک ہے۔ میں اس حادثے میں ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے ضلع اوريا کے چروهلي علاقے میں آج صبح قومی شاہراہ پر ایک منی ٹرک اور ٹرالے کے مابین ٹکر میں دوسری ریاستوں سے اپنے گھر واپس لوٹ رہے کم از کم 24 مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ 18 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS