دو حقیقی بھائیوں سمیت تین ملزمان کو عمرقید کی سزا

0

پرتاپ گڑھ: (یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج / خصوصی جج پاکسو ایکٹ پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے خودکشی کے لئے اکسانے ،چھیڑخانی ،جان سے مارنے کی دھمکی دینے و پاکسو ایکٹ میں خاطی ثابت ہونے کے سبب دو حقیقی بھائیوں سمیت تین ملزمان کو عمر قید و جرمانہ کی سزاسنائی ۔ استغاثہ کے بموجب مقدمہ مدعی نے 13/اکتوبر 2020ء کو تھانہ کوتوالی لال گنج پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ گنّو تیواری ،ڈبّو عرف جتیندر سنگھ و اس کا بھائی ناگیندر سنگھ اس کی نابالغ بیٹی سے چھیڑخانی کرتے ،اور مزاحمت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے تھے ، جس کے سبب اس نے اسکول جانا بند کر دیا تھا ۔وقوعہ 12/اکتوبر 2020 کی شب کا ہے ،گنّو تیواری اس کے گھر میں گھس کر غلط کام کی نیت سے پکڑ کر لے جانے لگا ،شور غل پر پہونچا تو دیکھا گنّو گھر سے نکل رہا تھا ،اور ڈبّو عرف جتیندر و ناگیندر کھڑے تھے ۔پھر تینوں نے مل کر اسس کی بیٹی کا 13/ اکتوبر 2020 کی صبح اغوا کی کوشش کی ،جس کے سبب اس نے کنوئیں میں کود کر خودکشی کر لی ۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مناسب دفعات میں کیس درج کر فرد جرم عدالت میں داخل کی۔
عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلا کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب گنّو ، ڈبّو عرف جتیندر و ناگیندر کو عمر قید و 70-70 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ۔استغاثہ کی جانب سے پیروی اے ڈی جی سی نربھے سنگھ نے کی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS