مکہ مکرمہ (یو این آئی): سعودی عرب میں مسجد الحرام کے تمام مقامات کی یومیہ بنیاد پر صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام صفائی اور انتظامی امور کی کمیٹی کی جانب سے سر انجام دیا جاتا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمیٹی کی انتظامیہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال اور صفائی کے لیے اس امر کا خاص خیال رکھتی ہے کہ عبادات کے لئے آنے والے زائرین حرم کو کسی قسم کی پریشانی نہ اُٹھانی پڑے۔
مسجد الحرام کی صفائی اور سینیٹائزنگ کے لیے 4 ہزار سے زائد کارکن متعین ہیں جبکہ ان کی نگرانی کے لیے 200سعودی سپروائزر موجود ہوتے ہیں۔ ساؤنڈ سسٹم اور دیگر الیکٹریکل امور کی نگرانی کے لیے 120 افراد پرمشتمل فنی عملہ موجود ہوتا ہے، صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام 24 گھنٹے کی بنیاد پرکیا جاتا ہے۔
مسجد الحرام میں اس وقت 16 لاکھ نمازیوں کی گنجائش موجود ہے، اتھارٹی کی کوشش ہے کہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے جس کے لیے ترقیاتی کاموں کو تیزی سے کیا جاتا ہے۔مسجد الحرام میں 8 ہزار سپیکرز نصب ہیں جن کی دیکھ بھال مستقل بنیادوں پر کی جاتی ہے خاص کر ہر نماز سے قبل ان کا معائنہ کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران نے امریکہ کو بحیرہ روم بند کرنے کی دھمکی دے دی
مسجد الحرام کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا عمل مستقل بنیادوں پرکیا جاتا ہے جس کے لیے خصوصی عملہ مختلف شفٹوں میں امور انجام دیتا ہے۔حرم شریف میں 9ہزار 155واٹر کولرز ہیں جبکہ مسجد الحرام اوراس کے صحنوں کے لیے 35 ہزار نئے قالین فراہم کئے گئے ہیں۔