لندن میں ہزاروں افراد کی ریلی، غزہ پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ

0

لندن: اسرائیل کی طرف سے غزہ پر لگاتار بم باری میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ دنیا کے کئی ملکوں میں اسرائیلی جارحانہ کے خلاف عوام سڑک پر اتر کر بمباری کو روکنے کی مانگ کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو لندن میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین اسرائیل کے مہلک حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریلی نکالی جس میں مقامی پولیس کے مطابق صرف لندن میں تقریباً دس لاکھ لوگ اکٹھے شامل ہوئے۔

وہیں دوسری طرف لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ 1,000 سے زیادہ اہلکار ڈیوٹی پر ہوں گے کیونکہ وہاں دوپہر میں ایک بڑے احتجاج کی تیاری جاری ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ آج دو پہر وسطی لندن میں ایک اہم احتجاج ہونے جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ ویسٹ منسٹر، واٹر لو برج، اسٹرینڈ، وائٹ ہال اور آس پاس کی سڑکوں پربہت زیادہ ہجوم جمع ہوں گے۔

یہ ریلیاں ایک ایسے وقت میں منعقد کی جا رہی ہیں جب اسرائیل غزہ کو کنٹرول کرنے والے فلسطینی گروپ حماس کے خلاف زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے مجھے قتل نہیں کیا تو میں ممکنہ طور پر خودکشی کرلوں گی، غزہ سے خاتون کا مایوس کن پیغام

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے ہفتے کے روز کہا کہ شمالی غزہ اور غزہ شہر کے تمام باشندوں کو حملہ شروع ہونے سے پہلے جنوب کی طرف نقل مکانی کرلینی چاہیے۔

(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS