67ویں (BPSC) فائنل میں حج بھون سے 43 امیدوار کامیاب

0
67ویں (BPSC) فائنل میں حج بھون سے 43 امیدوار کامیاب
67ویں (BPSC) فائنل میں حج بھون سے 43 امیدوار کامیاب

پٹنہ: بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ محکمہ اقلیتی فلاح، حکومت بہار کی سرپرستی اورنوڈل اے جنسی مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسیٹی کے زیر نگرانی حج بھون کے شعبہ کوچنگ و گائڈنس کی مفت رہائشی کوچنگ منصوبہ سے استفادہ کرنے والے67 ویں بی پی ایس سی میں43 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میں21 طلباء اور12 طالبات شامل ہیں۔

حج بھون کے طالب علم خالد حیات فارسی ادب کے ساتھ چوتھا رینک حاصل کر کے پولس سروسیز کے ٹاپر رہے ہیں۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں میں حج بھون کی ہما عرفان، محمد فرید احمد، زیبا عرشی، شگفتہ پروین سر فہرست ہیں، جن کا انتخاب بہار ایڈمنسٹریٹو سروس(Bihar Adminstrative Service) کےلئے ہوا ہے۔ اس کے علاوہ 3 امیدوار بہار پولس سروس (Bihar Police Service)میں Dy. SPکے عہدہ پر منتخب ہوئے ہیں۔ جن کے نام خالد حیات، محمد فیصل چاند اور عبدالرحمن ہیں۔ Bihar Finance Service میں محمد صہیب زماں Rural Development Officerکے عہدہ پر فیضان احمد، محسن خان،شکیب احمد، جاوید اختر،محمد شائق عالم،محمد صدرالحسن،عاقب مختار،دانش احمد، محمد مصلح الدین،بشریٰ نوید Labour Enforcement Officerکے عہد ہ پرمحمد علی، حامد غفور، نور پروین اور سیما ناز اسی طرح Supply Inspectorکے عہدہ پر غلام علی حسین اور Block SC & ST Welfare Officer کے عہدہ پر محمد ارشد ندیم،نہار آفرین،کریما فردوس Municipal Executive Officer کے عہدہ پر عنایت اللہ رافع، محمد شاہد، محمد شہنواز رضا، سیماب متین، ضوبی حیات اور ارشد امام Block Panchayat Raj Officer کے عہدہ پر محمد شباب، ارسلان جاوید اور محمد خالد عالم منتخب ہوئے ہیں۔

اس طرح حج بھون کے شعبہ کوچنگ و گائڈنس سے مجموعی طور سے کل43 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جو مختلف محکموں میں اپنی خدمات پیش کریں گے۔

واضح ہوکہ67 ویںبی پی ایس سی کے پی ٹی امتحان کےلئے حج بھون کے شعبہءکوچنگ سے استفادہ کرنے والے 150امیدواروں میں سے 97 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔مینس امتحان (Mains Examination) میں حج بھون سے 45 امیدوار کامیاب ہوئے تھے اور باہر سے کامیاب ہونے والے 54 اقلیتی طلباءو طالبات کو شامل کرتے ہوئے مجموعی طور سے 99 امیدواروں کو موک انٹرویو (Mock Interview) اور خصوصی کلاسوں کے ذریعہ انٹرویو کی مفت تیاری کرائی گئی تھی۔

انٹرویو میں جن مشہور اساتذہ اور افسران کی خدمات لی گئی تھیں اُن میں پروفیسر امتیاز احمد ،پروفیسر مجتبٰی حسن،پروفیسر افتخار احمد،ڈاکٹر شہنواز خان،سابق ممبر BPSC ،محترمہ ڈاکٹر اے این سفینہ،پرنسپل سکریٹری محکمہ اقلیتی فلاح، حکومت بہار، امیر آفاق احمد فیضی، ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی فلاح ، محترمہ ذوفشان حق)ائی آر ایس2022-)،انور شمیم(اے ڈی جے، پٹنہ)،دیوان جعفر حسین خان(ایم ڈی،بہار ریاستی مالیاتی کارپوریشن)،ابرار احمد خان(جوائنٹ سکریٹری، محکمہ اقلیتی فلاح، بہار)، راشد خان(آئی ای ایس)،اشتیاق اجمل(اے ڈی ایم) وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبد الحق اور سابق چیئرمین الحاج محمد الیاس عرف سونو بابو نے اس نمایاں کامیابی کےلئے سبھی کامیاب طلباءو طالبات کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار،محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان ،چیف سکریٹری بہار عامر سبحانی، محکمہ اقلیتی فلاح کی سکریٹری محترمہ ڈاکٹر اے این سفینہ اور محکمہ کے دیگر افسران کے ساتھ ساتھ مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسیٹی کے ذمہ دار حضرات کے تیئں بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے۔ سونو بابو نے اعتراف کیا ہے کہ حج بھون کے رہائشی کوچنگ منصوبہ کی کامیابی میں عامر سبحانی کی ذاتی دلچسپی اور مساعی جمیلہ کارفرمارہی ہے۔

 

انہوں نے بہار ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے حج بھون کے کوچنگ منصوبہ سے استفادہ کرکے کامیاب ہونے والے سبھی طلباءو طالبات کے ساتھ ساتھ انکے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قوم وملت کے یہ نوکامیاب باضمیرافسران دیگر افسران کے لئے بھی بہترین نمونہ بن کر ریاست کی خوشحالی اور ترقی میں اپنی مثالی اور قابل رشک خدمات پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: مسلمان تعلیم کی کمی کے وجہ سے عصمت دری، ڈکیتی جیسے جرائم میں ملوث ہیں: مولانا بدرالدین اجمل

یہ بھی پڑھیں: میں حیران اور شرمندہ ہوں کہ ہمارے ملک نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ووٹ نہیں دیا: پرینکا گاندھی

قابل ذکر امر یہ ہے کہ زماں خان کی مذکورہ کوچنگ پروگرام کی قابل رشک کامیابی میں ذاتی دلچسپی کار فرما رہے ہیں۔ انہوں نے انٹرویو کی تیاری کرنے والے تمام طلباء و طالبات سے مل کر ان کی ہمت افزائی فرمائی تھی اور ہر ممکن معاونت کو یقینی بنایا تھا۔

(ایس این بی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS