نسل پرستی اور ناانصافی کے خلاف بیلجیم میں پرتشدد مظاہرہ

    0

    امریکہ میں نسل پرستی اور ناانصافی کے واقعے کے خلاف بیلجیئم میں 10،000 سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا۔
    اتوار کے روز یہاں منعقد ریلی میں مظاہرین ’’بلیک لائیوز میٹر، نو جسٹس، نو پیس‘‘ کے نعرے لگارہے تھے۔ اس دوران مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹرس اٹھا رکھے تھے جس پر لکھا ہوا تھا ’’دی پولیس کل، اٹس وہائٹ آن بلیک‘‘ یا ’’وی کین نوٹ برادر‘‘ لکھا ہوا تھا۔ 
    بیلجیئم کے اخبار کے مطابق یہ ریلی ختم ہونے سے پہلے ہی پرتشدد ہوگئی اور تقریبا ًایک سو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
    ایک مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور پولیس اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کے لئے پانی چھوڑا۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS