بلند شہر:54نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

0

 بلند شہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے سکندرآباد کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے بیٹے اور 3طبی ملازمین سمیت 54افراد کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔اڈیشنل چیف میڈیکل افسر روہتاس کمار یادو نے پیر کو یہاں بتایا کہ اتوار کی دیررات موصول رپورٹ کے بعد سکندرآباد میں44،ککوڑ میں5،گلاوٹھی میں2،خانپور،ڈبئی اورسیانا میں ایک ایک مریض کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع میں اب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 233ہوگئی ہے۔ جن میں سات کی موت اور 104شفایاب ہوچکے ہیں۔شہر کے کالا آم علاقہ باشندہ نوئیڈا کے کسی کمپنی میں کام کرنے والی ایک خاتون،واجد پورمیں دہلی سے آئے ایک شخص،لوہا تاجرسمیت دو افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کھرجا میں اس سے پہلے مثبت پائے گئے نوجوان کے رابطے میں آنے پرایک دیگرشخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ککوڑ علاقے سے پانچ اور سکندرآباد علاقے میں 44 لوگوں کی جانچ رپورٹ مثبت آنے سے محکمہ صحت  میں ہلچل مچ گئی۔ سکندرآباد میں جن 44مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سی ایس سی انچارج کے بیٹے،ایک لیب ٹیکنیشین اور 2اسپتال میں کام کرنے والے صفائی ملازمین شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS