جائے مظاہرہ پر کسانوں کی تعداد میں کمی نہیں

0
Image:NewsClick

غازی پور بارڈر پر مغربی یوپی کے کسانوں کی پہلی بار ہوگی میٹنگ
نئی دہلی : مشرقی دہلی کے غازی پور بارڈر پر مغربی اترپردیش کے کسانوں کی پہلی بار میٹنگ ہوگی۔ کسانوں کی تعداد مظاہرہ کی جگہ پر اگلے ہفتہ سے پھر تیزی سے بڑھے گی ، اس سے متعلق منصوبہ پر کسان لیڈر کام کر رہے ہیں ، مغربی اتر پردیش کے کسانوں کی ہونے والی ماہانہ میٹنگ سسولی کے بجائے غازی پور بارڈر پر ہونے جا رہی ہے ، ایسا پہلی بار ہوگا ، میٹنگ میں یونین کے بڑے سے لے کر چھوٹے تک سبھی لیڈر اور کسان موجود رہیں گے ، کافی تعداد میں کسان اگلے کئی دنوں تک یہاں رکیں گے ، بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر گورو ٹیکت نے بتایا کہ مظاہرہ کی جگہ ہر گائوں کے نام پر ٹینٹ لگائے جائیں گے ، ان میں اس گائوں یا بلاک کے کسان رکیں گے ، ان کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کی جگہ پر کسانوں کی تعداد کم نہیں ہوئی ہے ، اتنی ہی تعداد ہے جتنی منصوبے کے مطابق ہونی چاہئے ، تقریباً سبھی کسان لیڈر اور دیگر کسان مختلف صوبوں میں پنچایت کر رہے ہیں ، وہ کسانوں کو بیدار کر کے تحریک کو اور زیادہ مضبوط بنا رہے ہیں ، تحریک پورے ملک میں پھیلتی جا رہی ہے ، اسی طرح سے مظاہرہ کی جگہ پر اترا کھنڈ کے کسانوں کا سیلاب امڈنا شروع ہوگا ، تحریک سے جڑے بابا پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ اودھم سنگھ نگر اور نینی تال ضلع سے کسانوں کے آنے کا سلسلہ اگلے کچھ دنوں میں اور تیز ہو جائے گا ، وہاں ہر بلاک کے گائوں سے کسانوں کے آنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS