اجمیر کے متل اسپتال میں چار ماہ میں تیس پری میچور بچوں کا علاج

0

اجمیر: (یو این آئی) راجستھان کے اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے پرائیویٹ متل اسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر میں گزشتہ چار مہینوں میں تیس پری میچور نوزائیدہ بچوں کا کامیاب علاج کیا گیا۔ اسپتال کے ماہر اطفال ڈاکٹر رومیش گوتم نے بتایا کہ ملک میں پری میچور بچوں کی شرح اموات تقریباً 30 فیصد تک ہے۔ متل اسپتال میں زیر علاج زیادہ تر بچوں کی عمریں چھ سے آٹھ ماہ کے درمیان تھیں اور ان کا اوسط وزن 750-1500 گرام تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عام طور پر صحت مند بچوں کا پیدائش کے وقت وزن 2.5 سے 4 کلو کے درمیان ہوتا ہے۔ ڈاکٹر گوتم نے بتایا کہ ضرورت کے مطابق نومولود بچوں کو ’کنگارو مدر کیئر‘ دی جاتی ہے، جس میں نوزائیدہ کو ماں کے سینے پر بٹھایا جاتا ہے۔ اس کیئر کے اچھے نتائج بھی سامنے آئے ہیں جس کے ذریعے بچے کی نشوونما کے علاوہ ماں کے دودھ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS