نئی دہلی : تامل ناڈو کے طوتی کورن ضلع میں پولیس حراست میں ہوئی باپ بیٹے کی موت پولیس حراست میں موت کو لیکر عوام میں بہت زیادہ غم و غصہ بھرا ہے۔ منگل کو مدراس ہائی کورٹ نے دونوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی موجودگی میں پولیس عملہ پر قتل کا کیس درج کرنے کی بات کہی ہے ۔ پولیس کے ذریعہ 19جون کو باپ بیٹے کو کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیاتھا۔
ہائی کورٹ نے اس معاملے میں تین پولیس کو طلب کیا تھا۔ تینوں کو ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے لئےسمن بھیجا گیا تھا۔ ہائی کورٹ کے میجسٹریٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں پولیس افسروں اور کانسٹیبل کے خلاف Contemptکا معاملہ شروع کیا ہے۔اس رپورٹ میں سپرنٹنڈنٹ پولیس سی پرتاپانا،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈی کمار اور پولیس کانسٹیبل مہاجن کے خلاف تحقیقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق ، 'کانسٹیبل مہاراجن نے کہا ،' آپ ہمارے خلاف کچھ نہیں کرسکتے۔
59 سال کے جئےراج اور 31 سال کے ان کے بیٹے بنیکس کو 19 جون کو کرفیو کے بعد بھی موبائل کی دکان کھلا رکھنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کے بعد ، مبینہ طور پر پولیس تحویل میں کیے جانے والے تشدد کے سبب والد اور بیٹے کی موت ہوگئی۔
تامل ناڈو قتل معاملہ’کانسٹیبل مہاراجن نے کہا ،’ آپ ہمارے خلاف کچھ نہیں کرسکتے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS