نئی دہلی:لوک سبھا میں بی جے پی نے آج واضح کیا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ اس لئے اس کے خلاف ہورہے مظاہرہ مناسب نہیں ہے اور یہ قانون کسی بھی صورت میں واپس نہیں لیا جائے گا۔ بی جے پی کے پرویش ورما نے صدر کی تقریر پر شکریہ کی تجویز پر بات چیت کی ابتدا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون کےسلسلے میں مغالطہ پھیلایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ دہلی کے شاہین باغ میں اس قانون کے خلاف جو مظاہرہ ہورہاہے دہلی کے وزیراعلی کیجری وال کہتے ہیں کہ وہ مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ مظاہرین وہاں ملک کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ ورما نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت تاریخی فیصلہ کررہی ہے۔ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹاکر حکومت نے تاریخی قدم اٹھایا ہے اور سات عشروں سے وہاں مستقل طور سے نافذ اس نظام کو ختم کردیا ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ ملک کی عوام کے جذبات کے مطابق تھا اور اس آرٹیکل کو ہٹائے جانے کے بعد وہاں کسی شہری کی جان نہیں گئی ہے اور مودی حکومت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔
شہریت ترمیمی قانون میں کچھ بھی غلط نہیں ہے:بی جےپی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS