کھڑگپور، (پی ٹی آئی): وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر ہفتہ کو کھل کر حملہ بولا اور الزام لگایا کہ ان کے رکن پارلیمنٹ بھتیجے ابھشیک ریاست میں ’سنگل ونڈو‘ ہے اور انہیں پار کیے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔
مغربی بنگال میں 3 دنوں میں اپنی دوسری ریلی میں وزیراعظم نے الزام لگایا کہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں جبکہ سنڈیکیٹ ثقافت اور مافیا راج پھل پھول رہا ہے۔ مودی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ پر ایسی انتظامیہ چلانے کا الزام لگایا جس میں ’تولا باز‘(اگاہی کرنے والے) اور بد عنوان لوگ بھرے پڑے ہیں۔ ریاست میں اس ماہ کے اواخر سے 8 مراحل میں اسمبلی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے الزام لگایا کہ ممتا ووٹ بینک کی سیاست کیلئے خوشامد کا ’کھیلا‘کر رہی ہیں۔ مودی نے الزام لگایا کہ ’صنعتی اکائیاں بند ہو رہی ہیں۔ صنعتوں کو جلدی منظوری دینے کیلئے ایک سنگل ونڈ سسٹم بنایا گیا ہے۔‘
بنگال میں ’سنگل ونڈو‘پار کیے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا:مودی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS