آگرہ (ایجنسیاں) : ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) نے تاج محل کے تہہ خانوں میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاںہونے سے انکار کیاہے۔ اے ایس آئی نے ایک آر ٹی آئی کے جواب میں یہ جانکاری دی ہے۔ اے ایس آئی نے یہ بھی کہا کہ تاج محل مندر کی زمین پر نہیں بنایا گیا ہے۔دراصل 20 جون کو ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان ساکیت ایس گوکھلے نے آر ٹی آئی داخل کی تھی۔ اس میں انہوںنے اے ایس آئی سے2سوالات کئے تھے۔ پہلے سوال میں انہوں نے تاج محل کی زمین پر مندر نہیں ہونے کا ثبوت مانگاتھا۔ جبکہ دوسرا سوال تہہ خانوں کے 20 کمروں میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیوں کی موجودگی سے متعلق تھا۔ اے ایس آئی پبلک ریلیشن آفیسر مہیش چند مینا نے پہلے سوال کے جواب میں صرف ‘نہیں’ لکھا ۔جبکہ دوسرے کے جواب میں لکھا کہ تہہ خانوںمیں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں نہیں ہیں، ہندو تنظیم سے وابستہ لوگ پہلے بھی تاج محل پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں رکھنے کا دعویٰ کیاتھا، حالانکہ محکمہ آثار قدیمہ نے مسلسل اس بات سے انکارکیا ہے۔
تاج محل کے تہہ خانوں میں نہیں ہیں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS