امریکہ میں آچکے ہیںکئی مہلک طوفان

0

امریکہ کی کامیابی واقعی حیران کن ہے۔ اس کے ایک طرف بحر اوقیانوس ہے اور دوسری طرف بحرالکاہل۔ اس کا سامنا طوفانوں سے ہوتا رہا ہے اور آج بھی ہوتا ہے لیکن امریکی حکومتیں طوفانوں کا سامنا جس شاندار طریقے سے کرتی رہی ہیں، وہ اپنی مثال آپ ہے جبکہ سچ یہ بھی ہے کہ کئی سمندری طوفان امریکی حکومت کی جدوجہد سے زیادہ طاقتور ثابت ہوئے ہیں۔ ان میں سیکڑوں لوگوں کو جانیںگنوانی پڑی ہیں۔ امریکہ کی تاریخ میں سب سے مہلک طوفان ٹیکساس میں 1900 میں آیاتھا۔ اس میں 8,000 لوگوں کو جانیں گنوانی پڑی تھیں۔ 1928 میں ایک اور مہلک طوفان آیا تھا۔ یہ طوفان فلوریڈامیںآیا تھا۔ اس میں اتنے زیادہ لوگوں کی جانوں کا اتلاف تو نہیں ہوا تھا جتنے لوگوں کی جانوں کا اتلاف ٹیکساس میں آنے والے طوفان میں ہوا تھا ، پھر بھی 2,500 لوگوں کو جانیں گنوائی پڑی تھیں۔ امریکہ کی تاریخ کا چوتھا مہلک طوفان میسی سیپی میں 2005 میں آیا تھا۔ اس میں 1200 لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔ چوتھے بڑے طوفان کاذکر پہلے کرنے کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ کی تاریخ کا تیسرا مہلک طوفان دوسرے مہلک طوفان سے 35 برس قبل یعنی 1893 میں لوئی سیانا میں آیا تھا۔ اس میں 2,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ سال امریکہ کی تاریخ کے لیے نہایت تباہ کن سال ثابت ہوا تھا، کیونکہ اسی سال جنوبی کیرولینا اور جارجیا میں بھی ایک تباہ کن طوفان آیا تھا۔ اس طوفان کی نذر 1000 لوگ ہوگئے تھے۔یہ امریکہ کی تاریخ کا 5 واں مہلک طوفان تھا۔ ان طوفانوں کے علاوہ امریکہ میں اب تک 3 ایسے طوفان آچکے ہیں جن میں 500 سے زیادہ اور 1000سے کم لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 8 ایسے طوفان آئے ہیں جن میں 500 سے کم اور 200 سے زیادہ لوگوں کی جانوں کا اتلاف ہوا ہے۔ امریکہ میں اور بھی مہلک طوفان آئے ہیں۔ ان میں 9 طوفان ایسے آئے ہیں جن میں 200 سے کم مگر 100 سے زیادہ لوگوں کی جانیں تلف ہوئیں، البتہ گزشتہ 25 سال میں امریکہ میں دو ہی طوفان ایسے ہیں جن میں خاصی تعداد میں لوگوں کو جانیں گنوانی پڑی ہیں۔ ان میں ایک طوفان 2005میں میسی سیپی میں آیا جس کا ذکر اوپر آچکا ہے اور دوسرا طوفان شمال مشرقی امریکہ میں 2012 میں آیا تھا۔ اس میں 125لوگ ہلاک ہوئے۔n

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS