واشنگٹن(ایجنسیاں): یکم جنوری 2024 سے دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر جائے گی۔ امریکہ کے مردم شماری بیورو نے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے۔ اس کے مطابق گزشتہ ایک سال میں دنیا کی آبادی میں تقریباً 7.5 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سیکنڈ میں 4.3 افراد پیدا ہوتے ہیں جبکہ ہر سیکنڈ میں 2 افراد کی موت ہوتی ہے۔امریکی مردم شماری بیورو کے مطابق یکم جنوری 2024 کو دنیا کی کل آبادی 8.02 ارب ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، ڈھائی ماہ میں تقریباً 30 ہزار بم برسا دیے
یکم جنوری 2023 کو یہ تعداد 7.94 ارب تھی۔ نومبر 2022 میں، اقوام متحدہ نے اندازہ لگایاتھا کہ دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ جائے گی۔ آبادی میں ایک ارب کا اضافہ ہونے میں تقریباً 11 سال لگے گا۔