دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 ممبران مارے گئے: عرب میڈیا

0
دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 ممبران مارے گئے: عرب میڈیا
دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 ممبران مارے گئے: عرب میڈیا

دمشق (یو این آئی): عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 ممبران مارے گئے۔عرب خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے 28 دسمبر کو رات گئے دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 ممبران ہلاک ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے ممبران مشرقی شام میں ایرانی فورسز کی دیکھ بھال کی ذمہ داریوں پر فائز تھے اور وہ حملے کے وقت ائیرپورٹ پر ایک سینئر وفد کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔ادوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے عرب میڈیا کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔اس سے قبل شام کے سرکاری میڈیا اور وزارت دفاع نے مشرقی شام میں دمشق کے نزدیک اسرائیلی حملے کی اطلاع دی تھی۔علاوہ ازیں اسرائیل کی جانب سے بھی دمشق کے ائیرپورٹ پر حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم، اسرائیل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے سب سے بڑے دشمن ایران کو صدر بشارالاسد کی ملک میں موجودگی کو طول دینے کے لیے شامی حکومت کی حمایت کی اجازت نہیں دے گا۔اس حوالے سے شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے حملوں میں شام کی ائیر ڈیفنس کو نشانہ بنا رہا ہے جو ملک کے جنوبی صوبے میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، ڈھائی ماہ میں تقریباً 30 ہزار بم برسا دیے

واضح رہے کہ ایران پاسداران انقلاب نے رواں ہفتے ہی شام میں اپنے اہم کمانڈر بریگیڈئیر جنرل سید رضا موسوی کے اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS