چنڈی گڑھ : نئے سال سے اب تک قہر ڈھارہی سخت سردی کی وجہ سے سبھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اورآئندہ دو دنوں تک سخت سردی سے کوئی راحت کی امید نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگرچہ اس خطے میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم آئندہ دودنوںتک شدید سردی کی لہر رہے گی۔ اس کے علاوہ گھنے دھند کی بھی توقع ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے سردی سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ گہری دھند اور سردی کی لہر کی وجہ سے درجہ حرارت تین ڈگری نیچے چلا گیا۔
بھٹنڈہ ا کا درجہ حرارت تین ڈگری،امرتسر،انبالہ،ہلواڑہ پانچ ڈگری،لدھیانہ اور پٹیالہ چھ ڈگری،پٹھان کوٹ سات ڈگری، گرداس پور 11 ڈگری،چنڈی گڑھ سات ڈگری،حصار پانچ ڈگری،کرنال چھ ڈگری،نارنول چھ ڈگری،روہتک سات ڈگری،بھوانی سات ڈگری اور سرسہ چھ ڈگری اور دہلی میں چھ ڈگری رہا۔ سری نگر میں درجہ حرارت منفی سات ڈگری اور جموں میں درجہ حرارت سات ڈگری رہا۔
ہماچل پردیش میں دھوپ نے سخت سردی سے راحت بخشی تھی اور پہاڑوں میں درجہ حرارت میدانی علاقوں سے کم تھا۔ بھونتر میں پانچ ڈگری ، دھرم شالہ چھ ڈگری ، منالی پانچ ڈگری،شملہ میں نو ڈگری،سندر نگر میں پانچ ڈگری،کانگڑا میں چھ ڈگری،نہان میں آٹھ ڈگری،اونا میں پانچ ڈگری،سولن میں تین ڈگری اور کلپا دو ڈگری درجہ حرارت تھا۔
پورا شمالی ہندوستان سخت سردی کے لپیٹ میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS